ڈاکٹر طارق بنوری نے بطور چیرمین ایچ ای سی دوبارہ چارج سنبھال لیا

بدھ 19 جنوری 2022 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) ڈاکٹر طارق بنوری نے بطور چیرمین ایچ ای سی دوبارہ چارج سنبھال لیا گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا چارج سنبھالنے کے بعد چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ اعلی تعلیمی شعبہ کی بہتری لئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جائیں گے، ایچ ای سی کے تمام ملازمین کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :