iکووڈ ہیلتھ ایمرجنسی جلد ختم ہو سکتی ہے، ڈبلیو ایچ او

شاید اب کووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا اور یہ انسانی معاشرے میں موجود رہے گا، بیان

بدھ 19 جنوری 2022 20:36

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور ہسپتالوں میں پیدا ہونے والی صحت کی ہنگامی صورتحال اس سال ختم ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی تنظیم ( ڈبلیو ایچ او )کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے شاید اب کووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا اور یہ انسانی معاشرے میں موجود رہے گا۔

لیکن اس وائرس سے انسانوں کو اتنا نقصان نہیں ہو گا، جتنا پہلی مرتبہ اس کے پھیلاؤ سے ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے انسانوں میں پیدا ہونے والی جسمانی مدافعت بڑھ رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق واحد حل یہی ہے کہ عالمی سطح پر جتنے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا ممکن ہو لگائی جائی

متعلقہ عنوان :