تخریب کار طلباء کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی،پنجاب یونیورسٹی ترجمان

بدھ 19 جنوری 2022 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ چند شر پسند عناصر نے ہیلی کالج آف کامرس میں جھگڑا کر کے یونیورسٹی کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے جن پر مقدمات درج کرا رہے ہیں،معاملہ ڈسپلنری کمیٹی میں بھی بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی کے گارڈز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات سنبھالے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر بھی یونیورسٹی انتظامیہ واقعے میں ملوث طلباء کو ڈسپلنری کارروائی کے بعد یونیورسٹی سے نکال دے گی اور غنڈہ عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی