ہفتہ باچاخان کی افتتاحی تقریب کل باچاخان مرکز پشاور میں ہوگی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام باچاخان کی 34ویں اور خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کے مناسبت سے ہفتہ باچاخان کا باقاعدہ آغاز جمعرات صبح 11بجے ہوگا جس کے مہمان خصوصی صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی و صوبائی قائدین اور کثیر تعداد میں کارکنان بھی شرکت کریں گے۔

تقریب میں ننگیالے پختون کے سالار سلامی بھی دیں گے۔ پہلے روز نئے شائع شدہ کتابوں کی رونمائی، بلڈڈونیشن کیمپ، مقامی مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ ہفتہ باچاخان کے دوران باچاخان مرکز میں 7 روز تک پینٹنگز، کتابوں سمیت دیگر سٹالز بھی موجود رہیں گے۔ہفتہ باچاخان کے دوسرے روز باچاخان سکولز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے تقریب منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تیسرے روز ملگری لیکوالان کی جانب سے باچاخان امن مشاعرہ اور سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا۔چوتھے روز ''اعتدال پسندی،انتہاپسندی اور خدائی خدمتگار تحریک'' کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا۔سیمینار میں نامور صحافی حامدمیر، طلعت حسین، سلیم صافی، عادل شاہزیب اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔اسی سیمینار میں اخترمینگل، میاں رضاربانی، خواجہ محمدآصف، جاویدہاشمی سمیت دیگر سیاسی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

ہفتہ باچاخان کے پانچویں روز پی ایس ایف کے زیراہتمام یونیورسٹی کیمپس میں سیمینار ہوگا۔اسی روز خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے زیراہتمام باچاخان مرکز پشاور میں خدائی خدمتگار تحریک کے اراکین کے بچے اور ورثا شرکت کریں گے۔چھٹے روز اتمانزئی بائی پاس چارسدہ میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور ذمہ داران شرکت کریں گی