کالابلدیاتی قانون /سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا بیسواں روز / جھلکیاں

جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کی کوششوں سے بحریہ ٹائون کے متاثرین کو 4کروڑ کے ری فنڈ کی مد میں چیکس و بینک ڈرافٹس تقسیم کیے گئے دنیا بھر سے دھرنے میں ویڈیو لنک ‘ زوم اور اسکائپ کے ذریعے ایک انٹر نیشنل سیشن منعقد ہوا ،ْجماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی

بدھ 19 جنوری 2022 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء)*…سندھ اسمبلی باہر دھرنے میں شہر بھر سے خواتین کی شرکت وجوش وخروش میں مسلسل اضافے نے احتجاج کو ایک نیا جذبہ فراہم کردیا ہے ۔*…گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین بچوں کے ہمراہ دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں *…دھرنے میں مختلف سیاسی ،سماجی ودیگر پارٹیوںسمیت مختلف وفود نے شرکت کی ۔

*…دھرنے میں جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی کا دفتر قائم کردیاگیا ہے جس کے کے الیکٹرک ،نادرا ،بحریہ سمیت دیگرمسائل کے حل کے لیے شہری رجوع کرتے ہیں ۔*…پبلک ایڈ کمیٹی کے اسٹال پر متاثرین اپنی درخواستیں جمع کرواتے رہے ۔*…دھرنے میں 20دن کے دوران بدھ کو چوتھی مرتبہ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کی کوششوں سے بحریہ ٹائون کے متاثرین کو 4کروڑ کے ری فنڈ کی مد میں چیکس او ربینک ڈرافٹس تقسیم کیے گئے ، دھرنے میں مجموعی طور پر 20کروڑ روپے کے چیکس و بینک ڈرافٹس متاثرین کودیئے گئے ۔

(جاری ہے)

*…دھرنے میں وقتا فوقتا شرکاء کی جانب سے دھرنا فنڈ بھی جمع ہوتا رہا ۔*…دھرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کر دی ۔*… دنیا بھر سے دھرنے میں ویڈیو لنک ‘ زوم اور اسکائپ کے ذریعے ایک انٹر نیشنل سیشن منعقد ہوا*…اوورسیز پاکستانیوں نے آن لائن شرکت ،سیشن میں لندن ، نیو یارک ، استنبول ، انقرہ، ٹورنٹو ،لسمبرگ اونٹاریو، پرتھ سمیت دیگر بڑے شہروں میں مقیم پاکستانی مردو خواتین نے اپنے ویڈیو لنک ، زوم اور اسکائپ کے ذریعے دھرنے میں شرکت اور شرکاء سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

*… انٹرنیشنل سیشن میں ترکی (استنبول )سے عامر رفیع اورعزیر علی ،سویڈن سے سعد اورسیف الدین ،سعودی عرب سے عبداللہ زبیر اورتبوک سے عبداللہ محسن ،سڈنی سے اسد اسٹاک ہوم سے ماریہ عبد الصمد اوراسید خلیل ،مانچسٹر سے خالد چودہری،کینیڈا سے ثناء،عارف جہانگیری مسسی ساگا ،ٹورنٹوعرفان ،جرمنی سے سرفراز حسن میونخ سے عمر فاروق سمیت بڑی تعداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شرکاء سے گفتگو کی ۔

*…دھرنے میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے دھرنے کی صورتحال جاننے کے لیے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے رابطہ کرتے رہے ۔*…دھرنے میں علماء مشائخ رابطہ کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، اور جمعیت اتحاد علما جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور نائب امیر ضلع ملتان مولانا عبد الوحید اختر ،پیر غلام مجدد سرہندی آف مٹیاری گدی نشین مشائخ علماء کونسل،حماد بھٹو یونین کونسل کے امیدوار،پیر غلام مجدد سرہندی آف مٹیاری گدی نشین مشائخ علماء کونسل نے نے دھرنے میں شرکت کی اور بھرپور اظہار یکجہتی کیا،پیر غلام مجدد سرہندی آف مٹیاری گدی نشین مشائخ علماء کونسل نیامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

*…ضلع دیر سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ لوئر دیر کے صدر اسماعیل انجم ،جنرل سکریٹری نواب بادشاہ،حبیب محمد خٹک ،فضل منان عابد،عمران اللہ صدیقی ،ارشد اللہ اور بحرو رومانی سمیت صحافیوں کے ایک بڑے وفد نے شرکت کی۔لیبر فرنٹ یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے صدر عبد القیوم خان کی قیادت میں مزدوروں کے وفد نے شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا ۔

*…دھرنے کے شرکاء وقتا فوقتا پرجوش نعرے لگاتے رہے جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا ، سب کو مل کر لڑنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا ، مصلحت یا جدوجہد ،جدوجہد جدوجہد ،تیز ہو تیز ہوجدوجہد تیز ہو،کھیتوں اور کھلیانوں میں جدوجہد تیز ہو ،چوکوں اور چوراہوں پر جدوجہد تیز ہو ، گلیوں او ر بازاروں میں جدوجہد تیز ہو، تعلیمی اداوں میں جدوجہد تیز ہو ،نامنظور نامنظور کالا بلدیاتی قانون نامنظور ، حق دو کراچی کو ،جینے دو کراچی کو شامل تھے ۔