کراچی،گلشن اقبال اور گلشن حدید میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین زخمی ملزموں سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے، اسلحہ اور چھینی ہوئی گاڑیاں برآمد

بدھ 19 جنوری 2022 22:35

;کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) گلشن اقبال اور گلشن حدید میں پولیس نے مقابلے کے عبد تین زخمی ملزموں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینی ہوئی گاڑیاں برآمد کرلیں۔ درخشاں پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد گیلانی ریلوے اسٹیشن کی گلیوں میں اے وی ایل سی پولیس اور کار لفٹر ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس نے دو ملزمان یاسر اور حامد کوزخمی حالت میں انکے ساتھیوں منظور اور اشرف سمیت گرفتار کرکے دو کاریں اور دو پستول بر آمدکر لیں۔

ملزمان کیچار ساتھی فرار ہونے میں کا میاب ہوگئیزخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ اے وی ایل سی پولیس کے مطابق ملزمان گاڑیوں کے چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان سے برآمد ہونے والی گاڑیاں فیروز آباد اور پاک کالونی کے علاقں سے چھینی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ گلشن حدید فیز ٹو چوکی نمبر 6کے قریب کچا روڈ پر لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم گل محمد ولد یار محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا،درخشاں پولیس نے مطلوب اسٹریٹ کرمنل افتخار کو گرفتار کرکے چھینے ہوئے دس موبائل فون اور اسلحہ۔

موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔