،کراچی،ٹریفک اہلکار نے ایک شہری کو تھپر ما رنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ،ٹریفک حکام کا واقعے کا نوٹس لے لیا

بدھ 19 جنوری 2022 22:35

:کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) ڈیوٹی کے دوران ٹریفک اہلکار نے ایک شہری کو تھپر مارا جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ٹریفک حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا اس سلسلے میں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 18جنوری 2022کو ٹریفک پولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی۔جس میں ٹریفک پولیس اہلکار نے دوران کاروائی ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہو ئے دکھایا گیا ہے۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے فوری طور پر متعلقہ اہلکار کو معطل کیا اور ڈی ایس پی ایڈمن کو اس ضمن میں انکوائری کرکے دو یوم میں رپورٹ دینے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :