کراچی،سائٹ ایریا میں گٹر میںگر کر ایک شخص جاں بحق،ایک شدید زخمی

بدھ 19 جنوری 2022 22:35

،کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) سائٹ ایریا میں گٹر میںگر کر ایک شخص جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نشے کے عادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود غنی چورنگی الحبیب ریسٹورنٹس کے قریب قائم نالے میں دو فراد گر گئے اس دوران وہاں موجود لوگوں نے اپنے طورپر انکو نکالنے کی کوشش کی اور فلاحی ادارے کے رذض کاروں کو بھی طلب کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں افراد کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹر نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی جبکہ دوسرے کی حالت کافی غیرہے جس کو طبی اداد دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد کی شناختیں نہیں ہوسکی ہیں اور علاقے سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی ہیں اور نشے کی حالت میں گٹر میں گر گئے تھے۔ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا اور واع کی مزید جانچ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :