Live Updates

سانحہ مری پر پنجاب کے دو بڑے بیوروکریٹس کو بچا گیا

سینئر صحافی رانا عظیم نے بڑا دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جنوری 2022 12:14

سانحہ مری پر پنجاب کے دو بڑے بیوروکریٹس کو بچا گیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 جنوری 2022ء ) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال دیکھیں تو پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے فارغ ہے، پرویز الہیٰ نے مشورہ دیا ہے کہ اگر پنجاب میں الیکشن جیتنا ہے تو مہنگائی کم، ترقیاتی کام اور صوبے میں گڈ گورننس لانا ہو گی۔میری اطلاع کے مطابق مارچ سے پہلے بہت کام کیا جائے گا۔مئی تک مہنگائی میں خاصا فرق آ چکا ہو گا اور ترقیاتی کام بھی ہو چکے ہوں گے۔

شہباز شریف نے رائے پیش کی کہ موجود حالات میں احتجاجی مارچ پر نظرثانی کی جائے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ سانحہ مری پر پنجاب کے دو بڑے بیوروکریٹس کو بچا گیا ہے۔یہاں واضح رہے کہ سانحہ مری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔

(جاری ہے)

سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا جبکہ کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔ سی پی او، سی ٹی او بھی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے جبکہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی اور15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیاہے۔ان میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،سی پی او،اے سی مری اوردیگر افسران شامل ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں 15افسروں کو عہدوں سے ہٹا کرکارروائی کی جارہی ہے ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو عہدے سے ہٹاکر وفاقی حکومت کو بھیج دیاگیا ہے اورانہیں معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں اور انہیں معطل کرنے اورانضباطی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ اے سی مری کو معطل کر کے انضباطی کارروائی کاحکم دیاگیا ہے ۔سی پی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرکے معطل کرنے اورانضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات