پاک بحریہ نے 12ویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی

بحرین میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب ،پاک بحریہ کے کموڈور وقار محمد کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے نئے کمانڈر تعینات

جمعرات 20 جنوری 2022 13:01

پاک بحریہ نے 12ویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء)پاک بحریہ نے 12ویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع امریکن سینٹرل نیول کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور وقار محمد کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے نئے کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کموڈور وقار محمد نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ ترجمان کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر ِنگرانی بحر ہند میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 سمندر میں انسداد دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔