بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی کورونا کا شکار

جن انڈر 19 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں کپتان یش دھل اور نائب کپتان ایس کے رشید شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 جنوری 2022 12:27

بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی کورونا کا شکار
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء ) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے گئی بھارتی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ان دنوں ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جہاں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں فتح سمیٹی تھی،تاہم اب بھارتی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے اور اس کے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جس کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے پلینگ الیون پوری کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل چھ بھارتی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔کورونا مثبت آنے والے تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں کپتان یش دھل اور نائب کپتان ایس کے رشید بھی شامل ہیں۔