اسٹارلنک نے پاکستان میں سروس کی فراہمی کے لیے لائسنس حاصل نہیں کیا

صارفین اسٹار لنک کی اپنی یا اُس سی متعلق کسی بھی ویب سائٹس کے ذریعے پری بکنگ آرڈر دینے سے گریز کریں۔پی ٹی اے نے عوام کو متنبہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جنوری 2022 13:13

اسٹارلنک نے پاکستان میں سروس کی فراہمی کے لیے لائسنس حاصل نہیں کیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 جنوری 2022ء ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ سیٹلائٹ براڈ بینڈ مہیا کرنے والی کمپنی ’اسٹار لنک‘ نے پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے پی ٹی اے کو کوئی درخواست نہیں دی اور نہ ہی لائسنس حاصل کیا ہے لہذا عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسٹار لنک کی اپنی یا اُس سی متعلق کسی بھی ویب سائٹس کے ذریعے پری بکنگ آرڈر دینے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات ایسی رپورٹس سامنے آنے پر جاری کی گئیں جن کے مطابق اسٹار لنک اپنی ویب سائٹ کے ذریعے سروس کے خواہشمند سبسکرائبرز کو آلات اور سروسز کے لیے 99 ڈالر (قابلِ واپسی) کی رقم پیشگی ادا کرانے کے لیے کہہ رہا ہے۔پی ٹی اے نے یہ معاملہ اسٹار لنک کمپنی کے ساتھ بھی اٹھایا ہے کہ وہ خواہشمند صارفین سے پری آرڈر بکنگ کو فوری طور پر بند کر دے کیونکہ ابھی تک کمپنی کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔