یوم یکجہتی کشمیر کے موقع اسلام آباد گرین اور اسلام آباد بلیو کی ٹیموں کے درمیان نمائشی نیٹ بال میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا

جمعرات 20 جنوری 2022 13:49

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع اسلام آباد گرین اور اسلام آباد بلیو کی ٹیموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع اسلام آباد گرین اور اسلام آباد بلیو کی ٹیموں کے درمیان نمائشی نیٹ بال میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جبران الزمان مہمان خصوصی ہونگے۔ گذشتہ روز اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش نے بتایا کہ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :