چائے کی درآمدات میں معمولی کمی

جمعرات 20 جنوری 2022 13:49

چائے کی درآمدات میں  معمولی کمی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2022ء): ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں چائے کی درآمدات کاحجم 212.71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.35 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات کاحجم 213.47 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2021 میں چائے کی درآمدات پر48.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 12.96 فیصدزیادہ ہے ، نومبر2020 میں چائے کی درآمدات پر42.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2021 میں چائے کی درآمدات کا کل حجم 515.54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔\395