پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کاجلاس کل جمعہ کو ہوگا ،کمیٹی سربراہی اجلاس کیلئے سفارشات مرتب کریگی

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو ہو گا،سربراہی اجلاس اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیگا

جمعرات 20 جنوری 2022 14:37

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کاجلاس کل جمعہ کو ہوگا ،کمیٹی سربراہی اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کاجلاس کل جمعہ کو ہوگا جس میں کمیٹی سربراہی اجلاس کیلئے سفارشات مرتب کریگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ویڈیو لنک پر کل جمعہ کے روز ہوگا،اسٹیرنگ کمیٹی سربراہی اجلاس کے لئے سفارشات مرتب کرے گی،اسٹیرنگ کمیٹی میں 23 مارچ کے لانگ مارچ پر سفارشات تیار کی جائیں گی ،اسٹیرنگ کمیٹی پیپلزپارٹی کے فروری میں لانگ مارچ کا بھی جائزہ لیکر سفارشات دے گی،خیبر پختون خواہ میں 27 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر بھی سفارشات مرتب ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر جواب بھی تیار کرے گی،اسٹیرنگ کمیٹی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر سفارت تیار کرے گی۔پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا،سربراہی اجلاس اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے گا۔