پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے سی ای او کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا

جمعرات 20 جنوری 2022 14:36

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ریٹائرڈملازمین کومکمل مراعات نہ دینے کے خلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ثاقب حفیظ سمیت دیگر کی درخواستوںپر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وی ایس ایس رضاکارانہ سکیم کے تحت1924 ملازمین کو ریٹائر کیا گیا،معاہدے میں پنشن مراعات ، میڈیکل کی سہولیات نہ دینے کا معاہدہ کیا گیا لیکن ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی طرح باقی مراعات نہیں دی گئیں جو ان کا حق ہے۔

سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہوئی ۔استدعا ہے کہ عدالت ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات فراہم کرنے کا حکم دے جس پر لاہورہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔