لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی

لاہور میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز سامنے آگئے ،صوبے میںکیسز کی مجموعی تعداد 590 ہو گئی

جمعرات 20 جنوری 2022 14:36

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 15.2 فیصد تک پہنچ گئی، ایک دن میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 548 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 590 ہو گئی جبکہ لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 15.2 فیصد تک پہنچ گئی اور کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔