بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل داخل ہوگا

جمعرات 20 جنوری 2022 15:45

بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل داخل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل جمعہ کو داخل ہوگا محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔

ادھر مری میں ہلکی برف باری ہوئی ،زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ،ضلع استور میں بھی چار روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہورئی ،کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔