حلیم عادل شیخ کا پیپلز پارٹی پر پاوری انداز میں طنز

جمعرات 20 جنوری 2022 15:52

حلیم عادل شیخ کا پیپلز پارٹی پر پاوری انداز میں طنز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کے لیے ایک طنزیہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں مسجد کے باہر گندگی کا ڈھیر اور کافی دنوں سے کھڑا پانی دکھائی دے رہا ہے۔حلیم عادل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاوری انداز اپنایا اور لکھا کہ یہ مسجد کا گیٹ ہے، یہ سیوریج کا گندا پانی ہے، اور یہاں پیپلزپارٹی ہو رہی ہے۔