نواک جوکووچ کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کے خلاف 6 ملین ڈالرز کا مقدمہ دائر کرنے پر غور

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹارویکسین کمپنی ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں .رپورٹ میں انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جنوری 2022 15:24

نواک جوکووچ کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کے خلاف 6 ملین ڈالرز کا مقدمہ ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2022 ) آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کرنے پر سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کے خلاف 6 ملین ڈالرز کا مقدمہ دائر کرنے پر غورکررہے ہیں. ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمے کیلئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلیا پہنچنے پر جوکووچ کو حراست میں رکھا گیا پھر ویزا منسوخ کر کے ڈی پورٹ کیا گیا.

(جاری ہے)

ٹینس آسٹریلیا نے جوکووچ کو لیگل بلز کی ادائیگی سے بھی انکار کیا ہے، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میلبرن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران جوکووچ سے برا سلوک کیا گیا یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے. فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا. ادھر ایک رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاﺅ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی.