Live Updates

’حکومت اور اپوزیشن سب اپنی اپنی ڈیل کی کوشش کررہے ہیں‘

حکومت نے انتہائی کامیابی سے ملک کے تین بڑے مسائل سے سب کی توجہ ہٹا لی ، اب حکومت کی کوشش ہے ستمبر تک کا وقت خیریت سے گزر جائے باقی پھر دیکھی جائے گی۔ سینئر اینکر پرسن محمد مالک کا تجزیہ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 20 جنوری 2022 15:44

’حکومت اور اپوزیشن سب اپنی اپنی ڈیل کی کوشش کررہے ہیں‘
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 جنوری 2022ء ) حکومت اور اپوزیشن سب اپنی اپنی ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ، حکومت نے انتہائی کامیابی سے ملک کے تین بڑے مسائل سے سب کی توجہ ہٹا لی ، اب حکومت کی کوشش ہے ستمبر تک کا وقت خیریت سے گزر جائے باقی پھر دیکھی جائے گی ، ان خیالات کا ظہار سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جی این این کے ٹاک شو میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست میں سب اپنی اپنی ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ، چاہے وہ حکومت ہے یا اپوزیشن اور سب کی اپنی اپنی سی کوشش جاری ہے ، حکومت کی کوشش ہے ستمبر تک وقت خیریت سے گزر جائے باقی پھر دیکھی جائے گی ، حکومت وقت نے انتہائی کامیابی سے ملک کے تین بڑے مسائل سے سب کی توجہ ہٹا لی ہے اور اب سب کی توجہ مہنگائی ، گیس بحران اور بری گورننس سے ہٹ چکی ہے اور اب ڈیل کی باتیں ہورہی ہیں ، صدارتی نظام کے نافذالعمل ہونے کے امکان کی باتیں ہورہی ہیں ، اہم ملاقاتوں کی بات چل رہی ہے ، درحقیقیت اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے اپنے اپنے طور پر ڈیل کی کوششیں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نظام کے حوالے سے بات ایک بڑی سیاسی بیٹھک میں ہوئی ، جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لوگ بیٹھے تھے یہ ایک ذاتی سی محفل تھی ، یہ بات وہاں سے آگے بڑھی اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث شروع ہوگئی جو حکومت کو سوٹ کرتی ہے یہ بات اپوزیشن کو ڈرانے کے لیے بھی ہوئی۔ 92 کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی محفل میں جب بات شروع ہوئی کہ تحریکیں چلیں گی اور آنے والے حالات بہت برے ہوں گے تو اس وقت ایک حکومتی ذمہ دار نے کہا عمران خان بھی بہت ضدی آدمی ہیں اور ادارے بھی سمجھتے ہیں یہ ٹھیک چل رہے ہیں تو ہوسکتا ہے پھر ایسا صدارتی نظام آجائے جس سے پھر آپ سب ہی گھر چلے جائیں ، ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں اور ایک صدارتی نظام آجائے اور وہ صدارتی نظام وزیراعظم عمران خان کی فیور کا ہو اور سب کچھ ان کے ہاتھ میں چلا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات