وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 20 جنوری 2022 16:47

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کےبہتر علاج معالجے کے لئے حکومت پنجاب تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔