کھاریاں،پولیس نے کم عمر بچے سے زبردستی بدفعلی کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20 جنوری 2022 17:03

کھاریاں،پولیس نے کم عمر بچے سے زبردستی بدفعلی کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار ..
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پولیس تھانہ گلیانہ نے کم عمر بچے سے زبردستی بدفعلی کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع نصیرہ کے رہائشی متاثرہ بچے کے والد نے پولیس تھانہ گلیانہ کو اطلاع دی کہ اس کے 13/14سالہ بچے سے ملزمان ارسلان سلیم 2۔ ماجد صغیر۔3۔

(جاری ہے)

محمد ندیم سکنائے نصیرہ نے زبردستی اجتماعی زیادتی کی ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر ناصر چیمہ نے فوری طور پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :