بزدار حکومت کا شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے احسن اقدام،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فری ماسک مہم کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت ، صوبائی وزیر قانون، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو انکے محکموں کے افسروں اور عملے کیلئے ماسک دیئے ماسک اورسماجی فاصلہ ناگزیر،عوام کو کورونا کی نئی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
جمعرات 20 جنوری 2022 18:49
(جاری ہے)
کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے۔ پہلے فیز میں لاہو ر کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔مرحلہ وار لاہوراورپورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔
سکولوں کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر فری ماسک مہیا کیے جائیںگے۔عوام کو کورونا کی نئی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اورسماجی فاصلہ ناگزیر ہے ۔پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیاکریںگے۔پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر تک ماسک پہنچائے جائیںگے اور ماسک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیک پوائنٹس بھی قائم کیے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کو آگاہی مہم کے لئے انٹرن شپ آفر کریںگے۔ فری ماسک آگاہی مہم کیلئے مذہبی سکالرز،فنکار اوردیگرعوامی شخصیات فلیگ مارچ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ امریکن کلودنگ برینڈ ہینس برینڈ ان کارپوریشن کافری ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کمشنر لاہور کی فری ماسک مہم قابل تقلید ہے۔ چیف سیکرٹری کامران افضل نے کہا کہ ماسک پہننے کی عادت کو پھر اپنانا ہوگا۔ لاہور اورگرد و نواح کے شہریوں کے لئے 2کروڑ واش ایبل ماسک پہنچ گئے۔ امریکی پرائیویٹ کلودنگ فرم نے واش ایبل ماسک کے 10کنٹینر عطیہ کیے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسران میں شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.