وزیر خارجہ کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 20 جنوری 2022 18:25

وزیر خارجہ کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے جامع تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔وزیر خارجہ نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔