شیخ رشید احمد کی لاہورانارکلی دھماکے کی مذمت ،دھماکے کی رپورٹ طلب

جمعرات 20 جنوری 2022 18:25

شیخ رشید احمد کی لاہورانارکلی دھماکے کی مذمت ،دھماکے کی رپورٹ طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہورانارکلی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جمعرات کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت سے دھماکے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :