ملکہ برطانیہ نے میگھن کی اپنے ساتھ رہنے کی درخواست مستردکردی

شاہی جوڑاشادی کے بعداپنی فیملی کو بڑھانے کے لئے کسی بڑی جگہ پر منتقل ہونا چاہتا تھا،عالمی میڈیا

جمعرات 20 جنوری 2022 18:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ملکہ الزبیتھ دوئم نے اپنے پوتے شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے شادی ہونے کے بعد ایک نامناسب درخواست کو مسترد کردیا تھا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مئی 2018 میں اپنی شاہانہ شادی کے بعد ملکہ سے اپنے رہنے کے انتظامات کے بارے میں ایک درخواست کی تھی۔

تاہم ملکہ برطانیہ نے اس درخواست کو ایک خاص وجہ سے ٹھکرا دیاتھا۔ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل جو کہ ابھی اپنے دو بچوں آرچی اور لیلیبیٹ کے ساتھ مونٹیسیٹو مینشن میں رہتے ہیں، ان کے پاس کئی گھر تھے۔لیکن منگنی کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن کینسنگٹن پیلیس میں اپنے دو بیڈ روم کے ایک چھوٹے کاٹیج میں منتقل ہوئے جوکہ کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ کی رہائش سے کچھ فاصلے پر ہے۔

(جاری ہے)

البتہ شاہی جوڑاشادی کے بعداپنی فیملی کو بڑھانے کے لئے کسی بڑی جگہ پر منتقل ہونا چاہتا تھا اور اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ملکہ کے پاس گئے تھے۔لیکن اس جوڑے کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ملکہ نیگھر کے بارے میں کی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔رپورٹ کے مطابق، جوڑے نے ملکہ سے پوچھا کہ کیا وہ ونڈسر کیسل میں رہ سکتے ہیں جس پر ملکہ برطانیہ نے انہیں اجازت نہیں دی اور ونڈسر کیسل کے بجائے انہیں فروگمور کاٹیج دے دیا۔