امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو میں چار لاکھ پودوں کی شجرکاری کے منصوبے کا آغاز

جمعرات 20 جنوری 2022 18:57

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار دی ڈیولپمنٹ آف ویجیٹیشن کور اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن کے سی ای او ڈاکٹر خالد العبد القادر نے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو میں ایک قومی جنگلاتی کمپنی کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ریزرو میں چار لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ان میں مقامی درخت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آب پاشی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگلات کا منصوبہ امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد پودوں کے احاطہ کو تیار کرنے اور اس کی حفاظت اور ریزرو میں اس کے تنوع کو بڑھانے کے لیے تعاون کرنا ہے۔ مرکز کی کوششوں کے اندر سرسبز علاقوں کو بڑھانا ہے۔ گرین سعودی انیشیٹو کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے مملکت کے ارد گرد، بشمول قدرتی ذخائر، صحرا بندی کو محدود کرنا اور قدرتی ماحول میں حیاتیاتی تنوع کو بحال کرنا اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کیاقدامات کرنا ہے۔