عائشہ عمر کی ’ایج واکنگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

جمعرات 20 جنوری 2022 19:05

عائشہ عمر کی ’ایج واکنگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی دبئی میں ایج واکنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں اٴْنہیں دبئی اسکائی ویوز پر ’ایج واکنگ‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عائشہ عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایج واکنگ کرنا بہت پرجوش ہے لیکن، یقینی طور پر یہ کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے‘۔اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسندکیا جارہا ہے، اب تک 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔