صدارتی نظام کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ،جمہوری پار لیمانی نظام مضبوط ہے ‘ چوہدری سرور

گڈ گورننس ،عوام کو مہنگائی جیسے مسائل سے نجات مل جائے تو عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی یقینی ہوسکتی ہے

جمعرات 20 جنوری 2022 23:29

صدارتی نظام کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ،جمہوری پار لیمانی نظام مضبوط ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ،جمہوری پار لیمانی نظام مضبوط ہے ،اگرملک میں گڈ گورننس یقینی بنادی جائے اور عوام کو مہنگائی جیسے مسائل سے مکمل نجات مل جائے تو آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی یقینی ہوسکتی ہے،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں خود آئینی مدت پور ی کر چکی ہیں اب بھی الیکشن 2023میں ہی ہوں گے،میں آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لوں گا ،کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا،۔

پنجاب میں آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ،اتوار کے روز لاہور میں بھی پنجاب آب پاک کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گور نر ہائوس لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات کوئی شک نہیں کہ اس وقت اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی اور روزگاری جیسے مسائل ہیں جن سے نمٹنے کے لیے حکومت انصاف کارڈ ،احساس پروگرام اورکسان کارڈ سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور یہ بات درست ہے کہ اگر ہم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں کامیاب ہوجائیں اور پولیس سمیت دیگر اداروں میں اصلاحات لائی جائیں تو آئندہ عام انتخابات میں جیت تحر یک انصاف کی ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ابھی بہت زیادہ کام کر نے کی ضرورت ہے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جی ایس پلس کے معاملے پر میں نے پاکستان کو یورپی پار لیمنٹ میں بھر پور مقدمہ لڑرہا ہے اور دورہ یورپ کے دوران میں نے 120سے زائد اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں افغانستان،کشمیر اور امن کے لیے پاکستانی کردار سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیںاور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پوری دنیا افغانستان کے معاملے پر پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ دنیا افغانستان سے منہ موڑنے کی بجائے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہوںتاکہ وہاں انسانی المیہ جیسے حالات سے بچا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن و استحکام نہیں ہوگا تو دنیا میں امن بھی قائم نہیں ہوسکتا ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں لاہور میںہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی ایسی غیر ملکی قوتیں ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتی ہیں مگر پاکستانی قو م نے پہلے بھی انکو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں سے پاکستان کو پاک کر یں گے اور پاکستان کے امن کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو ناکام بنایا جائے گا ۔چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت پورے پنجا ب میں آب پاک اتھارٹی کے پندرہ سو سے زیادہ منصوبے مکمل ہوچکے ہیںاور ان منصوبوں میں کسی قسم کی سیاسی تفر یق نہیں کی گئی بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے حلقوں میں بھی پینے کے صاف پانی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ اب عالمی ادارے بھی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہمارے ساتھ تعاو ن کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی این جی اوز بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے 7ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ کورونا کے حوالے سے گور نر پنجاب نے کہا کہ ہم نے پی ڈی این کے پلیٹ کے فارم سے عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے ٹیلی میڈیسن سنٹر سمیت دیگراقدامات کو یقینی بنایا ہے اور اب امی کورون سے بچانے کے لیے سب کو ملکر کام کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام بھی چاہئے کہ ایس اوپیز پر عملددرآمد کر یں تاکہ ہم اس خطر ناک وباء سے نمٹ سکیں ۔