انارکلی دھماکہ ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب

دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں:عثمان بزدار

جمعرات 20 جنوری 2022 23:44

انارکلی دھماکہ ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انارکلی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورہدایت کی ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے اور دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی