Live Updates

عمران خان کی غلط پالیسی کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ شروع ہو چکی، نوازشریف

لاہوردھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اوردرجنوں زخمیوں کی اطلاع سن کر دلی صدمہ پہنچا پاکستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہوں، سابق وزیراعظم کا ٹویٹ انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے،شہبازشریف

جمعرات 20 جنوری 2022 23:51

عمران خان کی غلط پالیسی کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ شروع ہو چکی، نوازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی غلط پالیسی کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ شروع ہو چکی، لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں زخمیوں کی اطلاع سن کر دلی صدمہ پہنچا، پاکستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں زخمیوں کی اطلاع سن کر دلی صدمہ پہنچا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی غلط پالیسی کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ شروع ہو چکی ہے جسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اللہ تعالٰی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔آمین۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔معصوم بچے اورغریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات