سعودی عرب کے ولی عہد سے روس کے خصوصی مندوب کی ملاقات، شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعہ 21 جنوری 2022 11:57

سعودی عرب کے ولی عہد سے    روس کے خصوصی مندوب کی  ملاقات، شام  کی تازہ ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  سے  روس کے خصوصی مندوب الیگزینڈر لافرنتیف  نے  ملاقات کی  جس کے دوران شام  کی تازہ  ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا  گیاہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق  شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی مندوب نے شام میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات  پر تبادلہ خیال  کیا ۔ ملاقات میں سعودی وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان اور چیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی الحمیدان موجود تھے۔روس کی جانب سے وزیرخارجہ کےمندوب اورمشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے امور کے ڈائریکٹر سفیرالیگزینڈر کنشک بھی ملاقات میں شریک تھے۔