چیئرمین مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے سفیر پاکستان جنرل (ر)بلال اکبر کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔

irfan khatana عرفان کھٹانہ جمعہ 21 جنوری 2022 12:25

چیئرمین مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے سفیر پاکستان ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) ظہرانہ میں چیئرمین مسلم ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ اور چیئرمین مسلم لیگ ن اکرم گجر نے سفیر پاکستان کو کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور قومی یکجہتی فورم کے حولے سے آگاہ کیا

جس پر سفیر پاکستان بلال اکبر نے مسائل کے فوری حل کی یقینی دہانی کروائی اور قومی یکجہتی پر سب کو باہمی اتفاق سے کام کرنے اور ملکی وقومی وقار اور پر اجتماعی طریقے سے چلانے پر مبارکباد دی اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کو سراہا کہ جدہ میں ہماری کمیونٹی  قومی معاملات میں سب اکٹھے ہیں اور دیار غیر میں ہم سیاسی یا گروپنگ سے ہٹ کر سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے ہمارے کیمونٹی ہمشہ پہلے پاکستان اور بعد میں دیگر امور پر غور کرتی ہے۔