زرعی ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کی ریسرچ ناگزیر اہمیت کی حامل ہے‘ حسین جہانیاں گردیزی

زراعت کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی سٹڈی سے کاشتکار خوشحال ہوں گے ‘ وزیر زراعت پنجاب

جمعہ 21 جنوری 2022 13:17

زرعی ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کی ریسرچ ناگزیر اہمیت کی حامل ہے‘ حسین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) صوبائی وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور میں زرعی ویلیو چین کی سٹڈی کیلئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ زرعی ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کی ریسرچ ناگزیر اہمیت کی حامل ہے۔زراعت کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی سٹڈی سے کاشتکار خوشحال ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ویلیو ایڈیشن کی سٹڈی کیلئے فصلات کے ڈیٹا کو انتہائی احتیاط سے مرتب کیا جائے۔ زرعی یونیوسٹیاں ویلیو ایڈیشن میپنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں چیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر اختر، چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود ،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خاں، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی اور ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے آن لائن شرکت۔