ْچھٹا سالانہ تین روزہ قومی ایگری ٹورازم میلہ لائل پور فارمرز مال گٹ والا میں شروع ہو گیا

جمعہ 21 جنوری 2022 15:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) چھٹا سالانہ تین روزہ قومی ایگری ٹورازم میلہ لائل پور فارمرز مال گٹ والا میں شروع ہو گیا ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔ ایگری ٹورازم بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید خالد محمود نے کہا کہ زرعی ٹورازم کی صنعت تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے خاص طور پر زرعی شعبہ سے وابستہ افراد بھاری منافع کما سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پانچواں سالانہ لائل پور گڑ میلہ لگا یا گیاتھا جو انتہائی کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ اًب قومی زرعی ٹورازم میلہ شروع ہو گیا ہے جس میں ملک بھر سے لوگوںکی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے ۔ اس میلے میں زرعی مصنوعات بنانے والے اداروں نے اپنے سٹال بھی لگائے ہیں۔جبکہ اس میلے کے اختتامی روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ بطور خاص شرکت کریں گے ۔ اس میلے میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ تازہ گڑ بنانے کے علاوہ دیہی معاشرت کو نمایاں کرنے کیلئے مختلف روایتی کھیل بھی پیش کئے جار ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :