ترک کوسٹ گارڈ نے چشمہ کے علاقے میں 15 غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا

جمعہ 21 جنوری 2022 15:37

انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) ترکی  کےسمندرمیں کوسٹ گارڈ    نے یونان کی جانب سے  واپس دھکیلے جانے  والے 15غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ نے ترکی کے کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ ضلع چشمہ کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کے موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم کوروانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے 15 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا لیا۔غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات کے لیے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :