اسلام آباد، ایس ایم ایز کیلئے کاسٹ مینجمنٹ پر سمیڈا کاتربیتی پروگرام 29 جنوری کو ہو گا

جمعہ 21 جنوری 2022 15:41

اسلام آباد، ایس ایم ایز کیلئے کاسٹ مینجمنٹ پر  سمیڈا  کاتربیتی پروگرام ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے قائم ادراہ "سمیڈا" کے زیر اہتمام ایس ایم ایز کیلئے کاسٹ مینجمنٹ پر تربیتی پروگرام 29 جنوری کو ہو گا۔یہ پروگرام سمیڈا کے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام برائے ایس ایم ایز کے تحت ترتیب دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو غیر مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ سیشن سمیڈا کی طرف سے ایس ایم ایز کے لئے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد کیا جائے گا تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو غیر مالیاتی مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں۔تربیتی پروگرام میں  غیر مالیاتی اور کاسٹ اکاؤنٹنگ کی نوعیت اور مقصد روایتی اور جدید لاگت کے تصور انتظام کی تکنیکوں، مصنوعات کی لاگت اور منصوبہ بندی کے لاگت کا تصور اور بجٹ اور منافع کی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔سیشن میں چھوٹے کاروباری مالکان اور ان کا عملہ شرکت کریں گا ابھرتے ہوئے اور موجودہ کاروباری افراد، خواتین شرکا اور خواتین کی ملکیتی ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :