پاک افغان سرحد چمن پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

جمعہ 21 جنوری 2022 16:42

پاک افغان سرحد چمن پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) پاک افغان سرحد چمن پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ، آمد و رفت تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چمن میں پاک فوج اور ایف سی حکام کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پیدل آمد و رفت کا نظام باقاعدہ طور پرایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ،سرحد پر ایف آئی اے کے 60اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو خود کار جدید تصدیقی نظام (آئی وی اے ایس ) کے ذریعے افغان باشندوں کا تذکرہ اور پاکستانی باشندوں کا شناختی کارڈ چیک کر نے کے بعد انہیں پید ل آنے اور جانے کی اجازت دیں گے ، ایف آئی اے حکام کے مطابق پاسپورٹ کے حامل افراد کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائیگی اس حوالے سے پاک افغان سرحد پر پیدل آمد و رفت کے نظام کی باقاعدہ طور پر ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ڈائر یکٹرایف آئی اے نے پید ل آمد و رفت کے نظام کا افتتاح کیا

متعلقہ عنوان :