Live Updates

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر راستے بند کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں،حلیم عادل شیخ

جمعہ 21 جنوری 2022 16:56

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر ..
کراچی۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر راستے بند کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت خوف میں مبتلا ہوچکی ہے، پولیس کے ذریعے راستے بند کروانے کی کوشش کی جارہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے دورے سے پیپلزپارٹی پر خوف طاری ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی کو سندھ میں بھی اپنی شکست ابھی سے نظر آنے لگی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں عوام کے وسائل لوٹ کر مسائل کا شکار بنانے والی پیپلزپارٹی ہے، سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے بیزار ہوچکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات