سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

جمعہ 21 جنوری 2022 19:08

سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سری لنکن ماڈل و اداکارہ یہالی تاشیہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں پاکستان میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔یہالی تاشیہ نے ویب شو میں پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے پاکستانی اداکارہ رمشا خان سے سیٹ پر اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ رمشا سے ملیں تو اٴْنہوں نے رمشا سے کہا کہ آپ بالکل انوشکا شرما جیسی لگتی ہیں۔

‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’رمشا نے اٴْن کی بات سن کر بہت معمولی سا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب یہی کہتے ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے رمشا خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اٴْنہیں رمشا کی نرم و ملائم اور تر و تازہ جلد بہت پسند آئی۔‘اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ رمشا سے سیٹ پر اکثر پوچھتی تھیں کہ وہ اپنی جِلد کے ساتھ کیا کرتی ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے کہا کہ ’رمشا خان نے اٴْنہیں جِلد کو اچھا رکھنے کیلئے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا۔‘

متعلقہ عنوان :