لاہور،ہمارے حکمران واشنگٹن کے غلام ہیں،سراج الحق
آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر لینے کے لیے ملکی خودمختاری کا سودا کردیا گیا، آٹا، چینی، پٹرول اور دیگر سکینڈلز میں مافیاز نے عوام کی جیبوں پر 880 ارب کا ڈاکہ ڈالا، لٹیروں کو پکڑ کر لوٹی دولت وصول کی جاتی تو حکومت کو منی بجٹ میں ساڑھے تین سو ارب کے ٹیکسز نہ لگانے پڑتے،امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 22 جنوری 2022 00:03
(جاری ہے)
ایران عراق کی جنگ میں مسلمانوں کے قبرستان آباد ہوئے اور مغرب کے اسلحہ خانے۔
علما امت کو جوڑنے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ہمیں مل کر معیشت، عدالت، پارلیمنٹ، نظام تعلیم کو امریکا اور اس کے غلاموں سے آزاد کروانا ہے۔ جماعت اسلامی نظام میں تبدیلی چاہتی ہے، حقیقی تبدیلی کے لیے اہل اور ایماندار لوگوں کو امامت دینا ہوگی۔ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو پورے ملک میں سودی معیشت کا خاتمہ کرکے اسلامی نظام معیشت رائج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں علما کنونشن اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ، امیر جماعت اسلامی پنجابی جنوبی جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی ضلع لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد اور امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیا اللہ شاہ بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام کو سیکولر بنا دیا گیا۔ تعلیمی نصاب میں ہمارے بچوں کو زندگی کا نصب العین بتانے کی بجائے پیسہ کمانے کی ترغیب سکھائی جاتی ہے۔ ملک کی معیشت، تعلیم، صحت، عدالت، پارلیمنٹ آزاد نہیں۔ ہمارے حکمران اور بڑی اپوزیشن جماعتیں امریکا کے سامنے بے بس ہیں۔ حکمرانوں نے امریکی ڈالروں کے عوض ملک کی سالمیت اور قوم کی خودداری کا سودا کیا۔ ہمارے حکمرانوں کو حکم ملتا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو آزاد کرو تو اسے آزاد کر دیا جاتا ہے، انھیں آرڈر آتا ہے کہ عافیہ صدیقی کو ہمارے حوالے کر دو تو یہ اسے واشنگٹن کے حوالے کر دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے استعمار کی تابعداری میں جمعہ کی چھٹی تک ختم کر دی ،اب عرب ممالک بھی اس ڈگر پر چل پڑے ہیں۔ یہ بدقسمتی ہے کہ امت بے بس اور مظلوم ہے، حکمران غلام ہیں اور ایک ایٹمی اسلامی ملک جو وسائل کی دولت سے مالا مال ہے، بے بسی کی تصویر بن چکا ہے۔ انگریزوں کے تابعداروں نے اس ملک اور قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ ہمیں حقیقی معنوں میں آزاد ہونے کے لیے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے۔امیر جماعت نے کہا کہ مومن کی زندگی کشمکش انقلاب ہے۔ مومن ظلم اور ناانصافی پر خاموش نہیں بیٹھتا۔ جو لوگ اس دنیا میں یزید کا ساتھ دیتے ہیں وہ اس بات کی توقع نہ رکھیں کہ قیامت کے روز امام حسینؓ کی صف میں کھڑے ہوں گے۔ ظلم اور ناانصافی پر خاموش ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ علما امت کی رہنمائی کریں اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلامیان پاکستان کو صوبائی، نسلی اور مختلف قومیتوں کے تعصبات پر تقسیم کیا ہوا ہے، مگر ظالم اشرافیہ اور ان کے مفادات ایک ہیں۔ جاگیردار اور وڈیرے بڑی پارٹیوں کے حصہ ہیں، ماموں ایک پارٹی میں، بھانجا دوسری میں ہے۔ امریکا کا حکم آتا ہے تو سب اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منی بجٹ کے موقع پر چھ گھنٹوںمیں پارلیمنٹ سے 33قوانین پاس ہوئے۔ اپوزیشن نے واک آئوٹ کر کے حکومت کو بل پاس کرنے کا موقع دیا۔ حقیقت میں یہ ورلڈ بنک، آئی ایم ایف اور استعمار کی تابعداری تھی، ایک نے تابعداری کی تو دوسرے نے موقع فراہم کیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی طاغوتی نظام کو قوم اور ملک کے لیے زہرِ قاتل سمجھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے حکم پر بنائے گئے قوانین کے خلاف بغاوت کی۔ جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.