کینیڈا میں مہنگائی کی شرح پچھلے 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‘عوام کو مناسب خوراک فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا

ملک میں 39 فیصد عوام کے مطابق ان کی معاشی حالت پچھلے ایک سال میں بدحالی کا شکار ہوئی ہے. کینیڈین شماریاتی ادارے کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 21 جنوری 2022 22:35

کینیڈا میں مہنگائی کی شرح پچھلے 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‘عوام ..
اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2022 ) کینیڈا میں مہنگائی کی شرح پچھلے 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، 60 فیصد لوگوں کے لیے اپنے خاندانوں کو روزانہ مناسب مقدار میں خوراک فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے. اس بات کا انکشاف کینیڈا کے نشریاتی ادارے ”سی ٹی وی نیوز “کی رپورٹ میں اینگس ریڈ انسٹی ٹیوٹ کے جاری تازہ ترین سروے کے حوالے سے کیا گیا.

(جاری ہے)

سروے کے مطابق کینیڈا میں 2019 میں اپنے خاندانوں کو روانہ کی بنیاد پر مناسب مقدار میں خوراک فراہم کرنے میں مشکل کا سامنا کرنے والے افراد کی شرح 36 فیصد تھی، وہ آج بڑھ کر 57فی صد تک پہنچ چکی ہے سروے کے مطابق کینیڈا میں 39 فیصد عوام کے مطابق ان کی معاشی حالت پچھلے ایک سال میں بدحالی کا شکار ہوئی ہے. کینیڈین شماریاتی ادارے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2020سے دسمبر2021کے درمیان خوردنی کی تیل کی قیمتوں میں 41.4فی صد اور چینی کی قیمت میں 21.6فی صد کا نمایاں اضافہ ہوا.

اینگس ریڈ انسٹی ٹیوٹ نے ”اقتصادی دباﺅ کے اشاریہ “(ای ایس آئی )کا بھی تخمینہ لگایا جو گذشتہ برس کے مقابلے میں قرضہ جات ،گھروں کی لاگت ، گھریلو اشیائے خورونوش کی لاگت کے بارے میں بھی تشویش کو ظاہر کرتا ہے سروے کے مطابق کینیڈا میں 39 فیصد عوام کی رائے تھی کہ گذشتہ برس ان کی معاشی حالت بدحالی کا شکار ہوئی جو گذشتہ 13برسوں میں بدترین مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر البرٹا میں (49فی صد ) سسکاٹچیوان (47فی صد ) نیو فاﺅنڈلینڈ اینڈ لیبرادور (47فی صد )امکانی طور پر گذشتہ برس میں بدترین مالی صورتحال کی رپورٹ کرنے والوں میں شامل ہیں.                                           

متعلقہ عنوان :