پہلی ششماہی میں پام آئل کی درآمدات میں 65.84 فیصد کا اضافہ،سویابین آئل کی درآمدات میں 4.11 فیصد کی کمی

ہفتہ 22 جنوری 2022 11:48

پہلی ششماہی میں  پام آئل کی درآمدات میں  65.84 فیصد کا اضافہ،سویابین آئل ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں  پام آئل کی درآمدات میں  65.84 فیصد کا اضافہ جبکہ سویابین آئل کی درآمدات میں  4.11 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں  خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے37,172 میٹرک ٹن سویابین تیل درآمد کیا گیا جس کی مالیت 46.328 ملین ڈالر تھی،   گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 48.313 ملین ڈالر  مالیت کا  72,760 میٹرک ٹن  سویا بین آئل درآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب  ملک میں پام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.84 فیصد  کا اضافہ  ہواہے۔جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں  1,855,199 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمدات پر1.843 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.111 ارب ڈالرتھا، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1,629,768 میٹرک ٹن پام آئل درآمدکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 22.28 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے  تاہم ماہانہ بنیادوں پر  فوڈ گروپ کی درآمدات میں دسمبر 2021 میں 11.58 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :