Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قومی اداروں کو تباہ کرنے اور کک بیکس کے ذریعے قومی دولت لوٹنے میں ملوث ہیں، فرخ حبیب

ن لیگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات سے بچنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات کا انٹرویو

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:25

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قومی اداروں کو تباہ کرنے اور کک بیکس کے ذریعے قومی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما قومی اداروں کو تباہ کرنے اور کک بیکس کے ذریعے قومی دولت لوٹنے میں ملوث ہیں،ن لیگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات سے بچنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں حقیقی مسائل پر بات کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں اور مسلم لیگ ن کے رہنما سوشل میڈیا پر نان ایشوز اٹھانے میں مصروف ہیں۔صدارتی نظام کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات سے بچنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں کسانوں کے لیے یوریا کی وافر مقدار موجود ہے،پیپلز پارٹی گزشتہ چودہ سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے اور وہاں سے یوریا کی اسمگلنگ کی اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت میں ہر ادارے کی ترقی پر پریشان ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت، برآمدات، ترسیلات زر، محصولات کی وصولی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں گزشتہ کئی ماہ سے بہتری دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ایماندار لیڈر ہیں جو ملک کو ہر شعبے میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات