ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی
چمن اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں برف باری سے راستے بند ہونے زمینی رابطے منقطع ہوگئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا ،کئی اضلاع میں بجلی بھی معطل ہوگئی ،سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ، لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں مری میں دوبارہ ہائی الرٹ جاری، ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
ہفتہ 22 جنوری 2022 12:25
(جاری ہے)
کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید برفباری کے باعث مختلف مقامات پرقومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔
ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا شدید برف باری کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانے میں مصروف رہا۔ادھر ملتان، رحیم یارخان اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کی وجہ سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں وقفے وقفے سے بارش اور اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہو گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ادھر گزشتہ روز شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں 40 سی45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، ہواؤں کے جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے دریں اثناء ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مری میں ہفتے سے پیر تک شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ۔برف باری کی پیش گوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بنا دیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.