نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی لوٹ مار، 400 کے کورونا ٹیسٹ 6کی ہزار قیمت وصول کر نے لگے

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:25

نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی لوٹ مار، 400 کے کورونا ٹیسٹ 6کی ہزار قیمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ملک میںکورونا کی پانچویں لہر کے بعد ماسک اور سینیٹائزر سمیت وبا کے دوران مہنگی ہونے والی تقریباً ہر چیز کی قیمت اب مستحکم ہوگئی ہے تاہم کووڈ ٹیسٹ کے نام پر منافع خوری بھی شروع کر دی گئی ،نجی ہسپتال اور لیبارٹریز نے منافع خوری کی انتہا کردی اور کورونا ٹیسٹ پر اب اصل لاگت 400 رہ گئی ہے مگر ٹیسٹ اب بھی ساڑھے 6 ہزار روپے کا کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی صرف 2 لیبارٹریز کورونا کے ٹیسٹ سے روزانہ ایک کروڑ روپے کما رہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال اور حکومت یہ ٹیسٹ مفت کر رہی ہیں۔نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی اس لوٹ مار پر ملک بھر میں انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ، کووڈ کا شکار مریض مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :