بھارت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینل، کئی سوشل میڈیا اکاوئونٹس بلاک کر دیئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:45

بھارت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینل، کئی سوشل میڈیا اکاوئونٹس بلاک کر دیئے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) بھارت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز، دو ویب سائٹس اور پانچ سوشل میڈیا اکائونٹس کو بلاک کر دیاہے۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چینلز اور اکائونٹس پاکستان سے چلائے جا رہے تھے اور ان کا مقصد بھارت مخالف پروپیگنڈا کرنا اورجعلی مواد کی تشہیر تھا۔  کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاک کیے گئے سوشل میڈیا اکائونٹس میں سے ٹوئٹر کے دو اکائونٹس، انسٹاگرام کے دو اکائونٹس اور فیس بک کا ایک اکائو نٹ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انکے مجموعی صارفین 35 لاکھ سے زائدہیں جب کہ ان کے ویڈیوز کو 55 کروڑ سے بھی زائد بار دیکھا گیا ہے۔بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق جن 35 یو ٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان کےمجموعی صارفین ایک کروڑ 20 لاکھ ہیں  جب کہ ان کے ناظرین کی تعداد ایک ارب 30 لاکھ ہے۔القمر آن لائن کی ایک خبرمیں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 20 ایسے یو ٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس بلاک کی تھیں جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ بھارت مخالف پروپیگنڈا کر رہی تھیں۔