چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

جسٹس عائشہ اے ملک کی جگہ جسٹس مس عالیہ نیلم کونئی انتظامی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:55

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے ،جسٹس عائشہ اے ملک کی جگہ جسٹس مس عالیہ نیلم کونئی انتظامی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا،چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ انتظامی کمیٹی ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے ایڈمنسٹریشن معاملات بارے فیصلے کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نئی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔