پہلا آئی سی سی آئی اوپن ریپڈ شطرنج ٹورنامنٹ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 22 جنوری 2022 14:03

پہلا آئی سی سی آئی اوپن ریپڈ شطرنج ٹورنامنٹ کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) اسلام آباد شطرنج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے پہلا آئی سی سی آئی اوپن ریپڈ شطرنج ٹورنامنٹ 23 جنوری کواسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد شطرنج ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ گوہر اقبال بتایا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،9 راؤنڈز پر مشتمل یہ ایک روزہ ٹورنامنٹ فیڈے ریٹیڈ ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں مرد، خواتین اور 15 سال سے کم عمر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔تینوں کیٹیگریز کے فاتحین کے لئے نقد انعامات اور ٹرافی/میڈل رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :